حلال خوراک کا انتخاب---چند ضروری باتیں

Sumara's picture

یہ موضوع پاکستان اور اسلامی ممالک میں رہنے والوں کے لئے تو اتنا اہم نہیں ہے لیکن بیرون ملک رہنے والوں کو اس بارے میں ضرور آگاہی ہونی چاہیے-

تمام مغربی ممالک اور غیر مسلم ممالک میں پگ کو بطور خوراک استعمال کیا جاتا ہے اور اسکا گوشت بہت زیادہ کھایا جاتاہے- اس جانور کے جسم میں چربی کی ایک بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ ظاہر ہے کھانے کے لئے استعمال نہیں ہو سکتی - اس چربی کو ضائع کرنا یا پھر اس کو صحیح طریقے سے ٹھکانے لگانا بھی مشکل ہے اور یہ نفع بخش بھی نہیں ہے لحاظہ اس چربی کو مختلف پراڈکٹس میں شامل کر دیا جاتا ہے، کیونکہ مغربی ممالک کی پالیسی ہے کہ تمام اجزاء کے نام پیکنگ پر لکھے ہوئے ہوں اسلیے اینیمل فیٹ کا لفظ استعمال کیا جاتا تھا جس سے یہ بات واضح ہو جاتی تھی کہ اس چیز میں ایسے اجزاء سامل ہیں جو مسلمانوں کے لئے حلال نہیں ہیں- لیکن اس سے ان اشیا کے بنانے والی کمپنیوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد یہ بات طے کی گئ کہ اینیمل فیٹ لکھنے کی بجائے ان اجزاء کو ای-کوڈ دے دئے جایئں تاکہ یہ بات واضح نہ ہو سکے-

اسلئے اگر کسی چیز کے اوپر خصوصا‘‘ یہ نہ لکھا ہوا ہو کہ اس کے اجزاء سارے ویجیٹیرین ہیں یہ بات بعید از قیاس نہیں کہ اس میں حرام اجزا شامل ہیں- اسلئے کوئ بھی چیز خریدنے سے پہلے اس بارے میں اچھی طرح چھان بین کر لیں اور پھر خریدیں-

ای- نمبرز یہ ہیں-

E100, E110, E120, E140, E141, E153, E210, E213, E214, E216,
E234, E252, E270, E280, E325, E326, E327, E334, E335, E336, E337,
E422, E430, E431, E432, E433, E434, E435, E436, E440, E470, E471,
E472, E473, E474, E475, E476, E477, E478, E481, E482, E483, E491,
E492, E493, E494, E495, E542, E570, E572, E631, E635, E904.

Share this
No votes yet

Contact Author

Give feedback to author about this article.
CAPTCHA
This question is for testing whether you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.