عوام کا انقلابی زریع ابلاغ


پاکستان اور پوری دنیا میں حکمرانوں کے منافقانہ پراپیگنڈے اور انکے استحصال کو جلا بخشنے والے آج بےشمار زرائعے موجود ہیںلیکن عوام کی حقیقی آواز کو بلند کرکے انکے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھانے والے زرائع ابلاغ نہایت کم یاب ہیں۔جن کے زریعے وہ سرمایہ داروں، جاگیرداروں، بنیاد پرستوں، فوجی جرنیلوں،ریاستی افسر شاہی اور عالمی حکمرانوں کے ظلم وجبرکوبے نقاب کر کے حقائق اور سچ کو پاکستان اور عالمی عوام کے سامنے لا سکیں ،تاکہ محنت کش عوام کی طبقاتی تحریک منظم اورمضبوط ہو کر فتح کی راہ پر گامزن ہو سکے،تاکہ صدیوں سے غلامی کی زنجروں میں جکڑی انسانیت نجات حاصل کر کے آزاد،پرسکون،خوشحال ہو کر اپنے تسخیرے کائنات کے مقاصد کی بازیابی کی طرف بڑھ سکے آج کا تمام میڈیا جس میں ٹیلی وژن،فلم،تھیٹر۔ادب،کتب،اخبارات،رسائل،اور الیکٹرونک میڈیاکسی نہ کسی حوالے سے حکمران کے ساتھ وابستہ ہے۔اور انکے مفادات کا تحفظ کر تا ہے۔ تعلیمی ادارے اور نصاب بھی آج استحصالی طبقات کے نظریات کے فروغ اور پراپیگنڈے کا آلہ کار بنے سے فرسودہ اوربے ہودہ ہوچکے ہیں،جہاں سرمایہ کی منڈی کے لیے زندہ انسانوں کو ہمدردی،ایثار،احساسات اور جذبات سے عاری کر کے خریدوفروخت کی جنس میں تبدیل کیا جاتا ہے۔اور سرمایہ دارانہ مشنری کے لیے کل پرزے بنائے جاتے ہیں۔ علم کاآغازتنقید سے ہوتا ہے۔اور تخلیق تحلیل کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔جبکہ آج ہمیںاطاعت،فرمابرداری،اور غلامی کا درس دیا جاتا ہے۔ آج کے مسترد نظام کو ابدی،لازوال،مقدس کی تبلیغ وتلقین کی جاتی ہے۔ مذہب بھی آج حکمرانوںاور حکومتوں کے ہاتھ عوام پر استحصال کا ایک زہریلا ہتھیار بن چکا ہے۔جس کا وہ آج عالمی سطح پر بھر پور استعمال کر کے اپنے ظلم کا جواز ترشتے ہیں۔تمام مذہبی جماعتیں اور تنظیمںاسلام کے نام پر اپنے مالی اور سیاسی مفادات حاصل کر کے حکمرانوں کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوتی ہیں۔عوام کو بےوقوف بناکر استحصال کا دفاع کرتی ہیں،تہذیبوں کے تصادم کے رجعتی اور زہر آلود نظریے کا ڈھونگ بھی اسی عالمی عوام پر مالیاتی استحصال کی کڑیوں کا تسلسل ہے۔ آج کا ہر میڈیا اپنے آپکو غیر جانبدار اور آزاد لکھتا اور ہونے کا پراپیگنڈہ کر تا ہے۔جبکہ غیرجانبداری کا تصوراپنے آغاز ہی سے چھوٹ، منافقت اور دھوکہ دہی ہے کیونکہ ہر مخالفت کسی نہ کسی کی حمائت ہوتی ہے۔اس لیے ہم اس ریاکاری کو نہیں مانتے اور ڈنکے کی چوٹ پر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم غیر جانبدار نہیں ہیں ہم عالمی مالیاتی نظام اور انکے حکمرانوں،گماشتوں،ایجنٹوں کے خلاف محنت کش عوام،مزدور، کسان،طالب علم،نواجوان،کلرک،سپاہی،فوجی،عورتوں اور تمام مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے حقوق اورآزادی کے علم بردار ہیں۔ چنگاری ایک قلمی ہی نہیں بلکہ عملی جدوجہد کا نام ہے۔جو ہمشہ عوامی تحریکوں سے منسلک رہتے ہوئے عوام کو طبقاتی بنیادوں پر منظم،سرگرم اور فعال بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کرئے گی جس کے لیے آپ ہم سےرابطہ کر سکتے ہیں۔
۔چنگاری خبروں سے زیادہ ایک تجزیاتی ویب سائٹ ہے۔کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کے واقعات کو بیان کر دینا بہت آسان ہے۔ہم حالات و واقعات اور انکے سیاق وسباق کی روشنی میں واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے پہلے ان کے پیش منظر کا تعین کرنے کی کوشیش کریں گئے تاکہ عوام اس میں شعوری مداخلت سے اپنی انقلابی فتح کی طرف پیش قدمی کرسکیں۔
ہمارہ مقصدمحنت کش عوام کو انکا اپنا زریع ابلاغ مہیا کرنا ہے۔جس کے ذریعے وہ بے خوفی،جرات،اعتماد اور بے باکی سے عوام دشمن قوتوںکے خلاف اپنی آواز اورخیا لات کا بر ملا اظہار کر سکیں۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اور واحد ادارہ ہے جسے محنت کش طبقے کے نواجوانوں نے شروع کیا ہے جس کو عالمی مزدور تحریک اور ٹریڈیونیوں کی مکمل حما ئت حاصل ہے۔
ہم امن چاہتے ہیں ظلم کے خلاف
گر جنگ لازمی ہے تو جنگ ہی سہی
ایڈیٹر
معظم کاظمی
editor@chingaree.com