ونڈوز ایکس پی پروفیشنل اور ہوم ایڈیشن میں اردو انسٹالیشن کا طریقہ
از ٹیم اُردو
ذیل میں فراہم کردہ معلومات ونڈوز ایکس پی پروفیشنل اور ہوم ایڈیشن کے لئے کارآمد ہیں۔ اس طریقہ کار پر عمل کے دوران آپ کو اپنی ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی درکار ہوگی۔
طریقہ کار:
1۔ کنٹرول پینل میں جا کر ریجنل اور لینگویج پر کلک کریں۔
(regional and language)
2۔ اب لینگویج ٹیب کو منتخب کریں
(language)
3۔ اب جہاں نیچے والی ہدایت لکھی نظر آرہی ہے وہاں چیک کریں
"Install files for Complex Script and right-to-left languages (Including Thai)"
4۔ اپلائی کا بٹن دبادیں
چند لمحوں میں انسٹالیشن پوری ہوجائے گی۔
5۔ اب ڈیٹیل کا بٹن دبائیں۔
(detail)
6۔ اب ایڈ کا بٹن دبائیں اور انپٹ لینگویج لسٹ باکس میں سے اردو منتخب کرلیں۔
(add)
(input language)
7۔ اب اوکے کا بٹن دبائیں۔
بس اب آپ اردو میں لکھ سکتے ہیں۔ آپ کی ٹاسک بار کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہوگا جہاں کلک کر کے آپ جب جی چاہے اردو ٹائپ کرسکتے ہیں۔ اردو سپورٹ مائیکروسوفٹ کے دو فونٹس تاہوما اور سان سیرف میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ اب مزید بہتر اردو فونٹ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔