اس وقت پاکستان جس المناک صورتحال سے دوچار ہے اس پر ہم صرف ماتم ہی کر سکتے ہیں کیا مذاق ہے کہ ہم اپنی سماجی اقدار کی حفاظت نہیں کر سکتے ہیں۔
تعلیم کی صورتحال اس قدر دگرگوں ہو چکی ہے کہ عالمی اداروں کی مرتب کردہ رپورٹوں کے مطابق صرف % 28 لوگ خواندہ ہیں پاکستان کا شمار افریکی ممالک کانگو ، لائبریا کے ساتھ ہوتا ہے ہم روز بروز تاریکی کی طرف گامزن ہیں یہ پاکستان کا سب سے بڑا دکھ ہے۔
پاکستان کی عدلیہ پر شب خون مارا جا چکا ہے ملٹری ڈکٹیٹر شپ پاکستان کی عدلیہ کو روندھ چکی ہے وکیل ، استاد ، ریٹائرڈ فوجی ، سیاست دان سبھی مل کر عدلیہ کی آزادی کے لئے رو پیٹ رہے ہیں مگر کوئی ان کا نوحہ سننے کے لئے تیار نہیں ہے یہ پاکستان کا دوسرا بڑا دکھ ہے۔
کرپشن کا یہ عالم ہے کہ آپ کسی سرکاری محکمے میں چلے جائیں مگر کرپشن کے بغیر آپ کے جائز کام بھی نہیں ہونگے حکومت کے سارے وزیر اور بیورو کریسی کرپشن میں ملوث ہے۔ یہ پاکستان کا تیسرا بڑا دکھ ہے
یوں تو ہمارے ملک میں بہت سے دکھ ہیں مگر میں صرف ان کا ہی احاطہ کر سکا ہوں
عارف قریشی گوٹھ پٹار ٹنڈومحمد خان
Sorrows of Pakistan is an Urdu article by Arif Qureshi about many problems Pakistan is facing.

Bookmark Site
Comments
میرا خیال
پاکستان کے دکھوں کے بارے میں جتنا بھی دیکھا جائے کم ہے ہم پاکستان کو اتنی ازیت دے رہے ہیں جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے آؤ مل کر پاکستان کے دکھوں کو جتنا کم کر سکتے ہیں کر دیں