education level in Pakistan


پاکستان میں شرح خواندگی
پاکستان کا شمار کم پڑھے لکھے ممالک کی صف میں ہوتا ہے دنیا کے کم پڑھے لکھے ممالک جن میں کانگو ، انگولا ، یا پھر لائبریا ، جیسے افریکی ممالک جن کا بیشتر حصہ جنگلوں میں دور دراز قبیلوں کی شکل میں رہتا ہے جن کی تعلیم کا اندازہ 25% تک ہے پاکستان کا شمار بھی انہی ممالک کی صف میں ہوتا ہے پاکستان کی حکومت شرح خواندگی میں اضافے کی خواں ہے مگر یہاں کے سیاسی مدوجزر اور حد سے بڑی ہوئی کرپشن اور جاگیردارانہ نظام شرح خواندگی میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔
حکومت پاکستان نے شرح خواندگی میں اضافے کے لئے بڑے دورس اقدامات کئے ہیں جس میں پرائمری تک کی تعلیم بالکل مفت جس میں ظلباء کو کتابیں مفت دی جا رہی ہیں اور طلباء سے کسی بھی مد میں کوئی فیس نہیں لی جا رہی ہے
مڈل سے میٹرک تک یعنی چھٹی سے دسویں جماعت تک بھی طلباء کی درسی کتب مفت ہیں اور طالبات کے لئے سالانہ ایک وظیفہ بھی مقرر کیا گیا ہے مزید براں طلباء کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کمپیوٹر کی لیب بھی قائم کی جارہی ہیں جس کے سبب تعلیم کا میعار بہتر ہورہا ہے
پاکستان میں شرح خواندگی کی کمی کا ایک بڑا سبب غیر منصفانہ نظام تعلیم ہے کیونکہ سرکاری اداروں میں پڑھائے جانیوالے نصاب میں اور پرائیویٹ اداروں میں پڑھائے جانیوالے نصاب میں ایک بہت بڑی تفریق سامنے ائی ہے جس کے سبب اکثر والدین اپنے بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوا رہے ہیں کیونکہ سرکاری اداروں میں دی جانیوالی تعلیم کو ایک منظم منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا ہے اس وقت سرکاری تعلیمی اداروں کی حالت خستہ تر ہے جس کا احساس ترقی یافتہ ممالک کو بھی ہے جنہوں نے پاکستان کے اساتذہ کو تعلیم کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک تربیتی منصوبہ شروع کر رکھا ہے جس سے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں
پاکستان کے اندر تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ماہرین کچھ تجاویز پیش کرتے ہیں۔
1 ۔ پورے ملک میں یکساں نظام تعلیم
2 ۔ طلباء کی ہمت افزائی
3 - آسانی سے پڑھایا جانیوالا نصاب
4 - قومی زبانوں میں تدریس مثال کے طور پر سندھ میں سندھی اور اردو اور دیگر صوبوں میں ان کی علاقائی زبانوں میں تعلیم
5 - طلباء کی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا
اگر مندرجہ بالا امور کو مرکزی نقطہ بنا لیا جائے تو یہ امر حقیقت ہے کہ پاکستان میں نظام تعلیم میں بہتری کے آثار پیدا ہو جائیں گے جس سے تعلیم کی شرح بلند ہو جائے گی
یہاں عالمی دنیا یہ بات بھی جانتی ہے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے