اعلیْ عدالتوں کے اکیس ریٹائرڈ ججوں کے دستخطوں کے ساتھ جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے آئین میں جو ترامیم کی ہیں وہ اس وقت تک آئین کا حصہ نہیں بن سکتیں جب تک پارلیمان کی دوتہائی اکثریت ان ترامیم کو منظوری نہیں کرتی۔