محترم /محترمہ آداب!
خوش آمدید اور السلام علیکم
میری خواھش ھے کہ میرا یہ پیغام آپ کو روحانی ، جسمانی اور ذھنی سکون کی بہترین حالت میں ملے
مجھے یہ بتاتے ھوئے نہایت خوشی محسوس ھو رھی ھے کہ اُردو آرٹیکلز کو بہتر طور پر چلانے کے لیے ایک ایڈیٹوریل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ھے ۔ چنانچہ اب آپ بھی اس اھم سائٹ میں ایڈیٹر کی ذمہ داری سنبھال سکتے ھیں۔ اگر آپ اپنے فرصت کے چند لمحے اس مقدس مشن کی نذر کر سکتے ھیں تو آپ:
ا۔ اپنا اکاؤنٹ بنائیے
۲۔ اپنا مختصر تعارف TeamUrdu@Gmail.com پر ارسال کیجیے
آپ کی معلومات کا جائزہ لے کر آپ کو ایڈیٹوریل بورڈ میں شامل کر لیا جائے گا اور آپ کا نام اور تعارف اُردو آرٹیکلز کے محدود ایڈیٹرز کی فہرست میں شائع کر دیا جائے گا۔
ایڈیٹرز کی ذمہ داری
============
۱۔ مضامین کی پروف ریڈنگ و تصحیح
۲۔ کوالٹی بڑھانے کے لیے مضامین کی ایڈیٹنگ
۳۔ غیر مضامین آئٹمز جیسے شاعری وغیرہ کو کسی اور جگہ موو کرنا
۴۔ غیر معیاری اور اشتہاری آرٹیکلز کو ڈیلیٹ کرنا
اگر ھمارے لائق کوئی اور خدمت ھو تو ضرور حکم کیجیے گا
بصد خلوص و احترام
اُردو کی ترقی کے لیے کوشاں ۔ ٹیم اُردو

Bookmark Site