جواب :
پڑھے لکھے اُردو دان حضرات کی اکثریت انگلش زبان میں تحریر لکھتی رھتی ھے اور انٹرنیٹ پر تو یہ چیز بہت عام ھے۔ چنانچہ اگر کوئی مضمون اُردو دُنیا یا برصغیر سے متعلق ھو تو اگر وہ انگریزی زبان میں بھی ھے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
لیکن ھماری یہ پالیسی صرف دس ھزار مضامین کے اکٹھے ھونے تک ھے۔ جیسے ھی دس ھزار مضامین مکمل ھو جائیں گے تو پھر یونیکوڈ اُردو کے علاوہ مزید کسی نئے مضمون کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاھم اس سلسلے میں حتمی فیصلہ ھمارے قارئین کا ھو گا۔ اگر وہ انگریزی تحریر پڑھنا چاھتے ھیں تو ھمیں بھی کوئی اعتراض نہیں۔