کلونجی کینسراورلیوکیمیاکے علاج میں انتہائی موثر ہے

hakimkhalid's picture

 
لاہور:
طب نبویؐ اوریونانی (ہربل )سسٹم آف میڈیسن میںصدیوں سے استعمال ہونے والی
دوا کلونجی پردنیا بھر میںہزاروںمطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں
۔کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہؐکا فرمان ہے کہ اس میں موت کے سوا ہر
بیماری سے شفا ہے یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے ۔اب تک کی گئی
تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج کینسر‘لیوکیمیا‘ ایچ آئی وی ایڈز‘ذیا بیطس
‘بلڈ پریشرہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی
موثر پائی گئی ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز
پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کینسر آگہی مہم
کے آغاز کے موقع پر ہیلتھ پاک کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلو ریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی
کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے
مضراثرات و مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
 
علاوہ
ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا
گیا۔جن سنگ جنکوبلوبااور کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایمیون سسٹم کی
کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے تحقیق کرنے والے سائنس دانوں
کے مطابق سرطان کے حوالے سے کلونجی کے حوصلہ بخش نتائج میںیقینی پیش رفت
ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کلونجی پر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بھی تحقیق ہو
رہی ہے اورکلینکل ٹرائلز واسٹڈی نمبرNCT00327054کے مطابق کلونجی کوذیا
بیطس بلڈ پریشرہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیزمیں فائدہ مند
قرار دیا گیا ہے۔ کلونجی کے کینسرکے حوالے سے مثبت نتائج پرعربی پریس
میںبے شمار تحقیقات سامنے آچکی ہیں۔میگزین ’’السرطان الوربی ‘‘کی تحقیقی
رپورٹ کے مطابق کلونجی آئل کو چوہوں میں معدہ کے کینسر پر مفید پایا گیا
۔جبکہ میگزین ’’بحاث مضادات السرطان‘‘ میں کلونجی کے تیل سے کینسر کے ورم
کوختم کرنے کے متعلق ایک مصدقہ تحقیق شائع ہوئی ہے۔اسی طرح میگزین’’الاثنو
الدوائی‘‘ کے شمارہ میں کلونجی کے تیل سے انسانی دفاعی نظام میں بہتری
اورسرطانی زہریلے اثرات میں کمی سے متعلق تحقیق شائع ہوئی ہے۔’’ النباتات
الطبی‘‘ نامی میگزین میں کلونجی کے تیل کی تاثیر سے متعلق اور خون کے سفید
گلوب پر ثیموکینون کے مجموعہ کے اثرات پر کامیاب تجربہ شائع کیا گیاہے۔

٭تحریر مصنف کا حوالہ دے کر شایع و نشر کی جا سکتی ہے۔٭
حکیم قاضی ایم اے خالد(میڈیکل جرنلسٹ) تمغہ خدمات طب 'گولڈ میڈلسٹ'فاضل طب و الجراحت' رجسٹرڈ معالج قومی طبی کونسل اسلام آباد وفاقی وزارت صحت حکومت پاکستان 'بانی چیئر مین پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل 'سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان' ینگ مسلمزا نٹرنیشنل 'چیئرمین پاکستان جسٹس مشن چیف ایڈیٹر پندرہ روزہ امن عالم انٹرنیشنل' ماہنامہ ورلڈ پیس انٹرنیشنل' وائس آف طب لاہور' مضمو ن نگار نوائے وقت لاہور 'نمائندہ خصوصی روشنی ٹی وی لاہور'ریڈیوسکائی لائن (نیدرلینڈ)' چینل سیون (جاپان)ٹاک آف دی ورلڈ (امریکہ) فیلالوپ (جرمنی) اور دیگر کئی انٹرنیشنل اخبارات و رسائل' نیوز ایجنسیز و الیکٹرانک میڈیا اور سماجی' طبی مذہبی و ادبی تنظیموں سے منسلک ۔
٭رابطہ: 32 ۔ ذیلدار روڈ اچھرہ لاہور۔54600 پاکستان۔٭
فون04237570354: فیکس 37571659 042-
موبائل 03334222129:
qazimakhalid@gmail.com
http://hakimkhalid.blogsome.com/
http://healthnewspaper.co.cc/

Share this
No votes yet

Comments

Guest's picture

tele phone number

assalam o alikum
hakim sab i hope you will be fine i will be very thankfull to you if u send me your contact number because i have to talk about some problem my e.mail id is moizintl@hotmail.com

Contact Author

Give feedback to author about this article.
CAPTCHA
This question is for testing whether you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.