اللہ تعالی کا نام اور دولت دنیا
اللہ کے ایک ولی کے پاس ایک آدمی آیا اور درخواست کی کہ دولت حاصل کرنے کے واسطے کوٰی وظیفہ بتائیں۔آپ نے فرمایا کہ دولت دنیا میل ھے اور اللہ کا نام صابن کا کام کرتا ھے یہ کس طرح ممکن ھے کہ صابن اور میل کا ساتھ ھو۔ اگر اللہ،اللہ کرنے سے دولت دنیا ھاتھ آجائے تو فقیر لوگ تو دنیا کے امیر ترین لوگ ھوں۔اس کے برعکس وہ توساری زندگی فقر اور فاقہ میں بسر کرتے ھیں۔بہر حال تکرار کرنے پر آپ نے فرمایا کہ یا باسط، ابسط پڑھا کرو