پاکستان میں چونکہ فلمی صنعت نہ ہونے کے برابر ہے اور جو چند فلمی ہیرو موجود بھی ہیں اُن کے عمریں اتنا زیادہ ہیں لڑکیاں انہیں اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے بھی شرماتی ہیں اور دوسری یہ وجہ ہے کہ سارے فلمی ہیرو پنجابی زبان میں ڈائیلاگ بولتے ہیں اور مار دھاڑ والی فلموں میں کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستانی لڑکیوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔نہ صرف عام لڑکیوں میں اُن کی مقبولیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے بلکہ فلمی ہیروئین بھی اُن سے دور بھاگتی ہیں۔اس حوالے سے کرکٹرز ہی واحد ہیرو ہوتے ہیں جنہیں عام لڑکیوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری سے وابستہ خواتین چاہتی ہیں اور انہیں اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جو چندایک ”کام“کے سٹارز تھے وہ ڈرگز اور میچ فکسنگ کے سیکنڈلز کے زد میں رہے جس کی وجہ سے پاکستان میں آئیڈیل سٹارز کا قحط پڑا رہا ۔لیکن ان سب تنازعات کے باوجود محمد آصف اور شعیب اختر لڑکیوں کی سب سے اولین پسند رہے ۔شعیب اختر کی پسندیدگی کیوجہ اُس کا تیز ترین باؤلر تو ہونا ہی تھا لیکن ساتھ ساتھ وہ اپنی شکل صورت سے بھی کسی فلمی ہیرو سے کم نہیں لگتے لیکن محمد آصف کو اس حوالے سے خوش قسمت کہا جاسکتا ہے کہ وہ شکل صورت سے تو بھولے بھالے لگتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ آئیڈیل قرار پائے۔آصف کی فین فاؤلنگ میں اضافہ ہوسکتا تھا اگر وہ دبئی میں چرس کے الزام میں گرفتا رنہ ہوتے ،سٹیج اداکارہ دیدار اور وینا ملک کے ساتھ اُن کے سیکنڈلز نہ بنتے اور سب سے بڑھ کر وہ اگر ڈھنگ کے کپڑے پہننا زیب تن کرتے اور اپنی ڈریسنگ پر توجہ دیتے تو وہ اپنے معصومانہ چہرے کی وجہ سے مقبولیت میں شاہد آفریدی اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ سکتے تھے لیکن اپنے ”دیہاتی پن “کی وجہ سے وہ اُس پائے کے آئیڈیل نہ بن سکے جس کے شعیب اختر اور شاہد آفریدی ہیں لیکن اس سب کے باوجود آصف نے سیکنڈلز کے حوالے سے ان سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ آصف کے بارے میں یہ مشہورہے کہ وہ دل پھینک ہے ، وینا سے پہلے سٹیج اداکارہ دیدارکے ساتھ بھی آصف کی دوستی کے چرچے عام رہے جس سے آصف نے انکار کرنے سے بھی گریز نہیں کیا اور صحافیوں کو بتادیا تھا کہ دیدار سے اُس کی دوستی ہے۔صر ف آصف ہی نہیں اپنی شادی سے پہلے عمران نذیر اور دیدار کی دوستی کے چرچے بھی عام تھے۔شعیب اختر بھی اس کام میں کسی سے پیچھے نہیں رہے ،اُن کے بھی لاتعداد معاشقے منظرعام پر آئے اور بہت سے ایسے تھے جو میڈیا میں نہیں آئے، شعیب اختر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ گرل فرینڈایسے تبدیل کرتے تھے جیسے گرمیو ں میں کوئی شرٹس تبدیل کرتا ہے۔اپنی جوانی کے دنوں میں شاہد آفریدی کی بھی پریم کہانیاں اخبارات کی زینت بنیں ،سہیل تنویر کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ وہ بھی آصف کی طرح دل پھینک ہیں اور آج کل شادی کیلئے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی کوشش میں ہیں ۔عمرگل کی بھی خاموش محبتوں کا دائرہ کافی وسیع تھا لیکن انہوں نے اس سے پہلے کوئی سیکنڈل منظرعام پر آتا چند ماہ قبل دبئی میں قیام پذیر ایک رشتہ دار لڑکی سے منگنی کرلی ہے ،عمرگل کی منگنی کی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔شعیب ملک محبت کے حوالے سے کوئی اچھی شہرت نہیں رکھتے ، بھارتی لڑکی عائشہ صدیقی سے نکاح سے مکرنے کے بعد بھارتی اداکارہ سیالی بھگت کے ساتھ عشق اور سیر وتفریح کی خبروں کے بعد شعیب ملک پاکستانیوں لڑکیوں میں اپنی مقبولیت کھو چکے ہیں اور آصف کے ہمراہ انہیں بھی” دل پھینک “اور محبت کو بھی کھیل سمجھ کر کھیلنے والاکھلاڑی سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ آصف کے ساتھ شعیب ملک بھی بہت کم عرصے میں آئیڈیل کی فہرست سے خارج ہوئے۔آصف کا ثناء ہلال نامی لڑکی کے ساتھ نکاح اور وینا ملک کی افسردگی نے ایک بار پھر قومی کرکٹرز کو بے وفاؤں کا ٹولہ تو ظاہر کردیا ہے لیکن اس بات میں کتنا حقیقت ہے کہ کیا واقعی آصف کو وینا ملک سے محبت تھی یہ تو آصف ہی بہتر جاتنے ہیں ۔لیکن وینا کی طرف دیکھا جائے تو اُس کی آصف کے ساتھ محبت حقیقت ظاہر ہوتی ہے جس کا ثبوت وینا ملک کامشکل وقت میں آصف کا ساتھ دینا ،اُس کی خراب مالی حالات کو درست کرنا ،پراڈو جیسی قیمتی گاڑی گفٹ کرنااور سب سے بڑھ کر وینا ملک کا ببرک شاہ کے ساتھ اپنا ناطہ توڑنا نمایاں ہیں،انہی باتوں کی وجہ سے گزشتہ سال 28مئی کو لندن میں آصف اور وینا ملک کی خفیہ شادی کی خبریں بھی منظرعام پر آئیں لیکن یکم مارچ 2010ء کا دن دونوں کیلئے ناقابل فراموش دن ثابت ہوا جہاں ایک طرف آصف کا نکاح ہوا تو دوسری جانب وینا ملک دکھی دل کے ساتھ اپنی سالگر ہ کا کیک کاٹتے ہوئے آصف کیلئے نیک تمنائیں ظاہر کررہیں تھی۔ کس کو کس سے حقیقی محبت تھی اس بارے میں تو وینا اپنے دل سے پوچھ لے اور آصف اپنے سے ،بس ہم تو یہی کہیں گے کہ ”
یہ عشق نہیں آساں ،بس اتنا سمجھ لیجئے ،اک آگ کا دریا ہے ،اورڈوب کے جاناہے۔