رب کی کون کون سی نعمت سے انکار کرو گے؟

siaksa's picture

پاکستان کیا ھے ، اس پر غور اور فکر کیا جاے اور دنیا کے کسی بھی ملک سے پاکستان کا موازانہ کیا جاے تو ھر پاکستانی کے سینے فخر سے پھول جاییں گے۔ پاکستان اس کرض ارض کا عجیب خطہ اور اللہ کے اسرار اس میں پوشیدہ ھیں۔ سورہ رحمان کی سب سے منفرد وہ ایات جس میں اللہ رب کریم بار بار اپنے بندوں سے یہ کھہ کر مخاطب ھے کہ اے بنی ادم تم اپنے رب کی کون کون سی نعمت سے انکار کرو گے۔ پاکستان کی عوام کے لیے یہ ایات خاص اھمیت کی حامل ھیں اور یہ لگتا ھے کہ خاص الخاص اللہ تبارک تعالی تمام انسانیت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی عوام سے مخاطب ھے۔ ان باتوں کی سچای منددجہ ذیل حقیقتوں سے ثابت ھوجاتی ھے۔

۱۔ دنیا میں سب بڑا دریای اور نھری نظام پاکستان میں ھے۔ اگر اس کو اصل روح کے مطابق منظم کیا جاتا اور ڈیم بنا بناکر رکھا جاتا تو اج جس تباھی سے پاکستان دوچارھے۔ ایک سرسبز انقلاب کی طرف وہ قدم اٹھاجاتا کہ دنیا بھر کی غذای ضروریات کو پورہ کرنے کے لیے پاکستان ایک لازمی جز بن جاتا۔ لیکن ھم اللہ کی نعمت کوٹھکرا کر کفران نعمت کرتے جارھے ھیں؟

۲۔ پاکستان بھی ان خوش قسمت ملکوں میں شامل ھے جھاں اللہ کے بناے ھوے چاروں موسموں کی بھارییں اپنا جلوہ دیکھاتی ھیں۔

۳۔ ھمارے پاکستان میں برف کے بے شمار گلیشر اور اسمان کو چھوتے پھاڑ ھیں۔

۴۔ بلوچستان زیر زمین پوشیدہ خزانوں سے مالا مال ھے اگر یہ خزانے اگر کسی اور ملک میں ھوتے تو وہ ملک اج کرہ ارض کا امیر تر ملک ھوتا پر ھمارہ پاکستان اس حقیقت سے انکار کرکے کفران نعمت کرتا ھے اور کوی فایدہ نھیں اٹھاتا۔

۵۔ سندہ کا صحرہ کویلے کے بے پناہ ذخایر سے مالا مال ھے اور میرے صحرہ تھر کے باسی پانی اور بنیادہ ضرورت کو بھی حاصل کر نھیں پاتے۔ کیا یہ کفران نعمت نھیں۔

۶۔ پاکستان میں تیل اور قدرتی گیس کے بھی بے پناہ وسایل ھیں لیکن ھم اس کو بھی حاصل کرنے میں ناکام ھیں کیا یہ کفران نعمت نھیں۔

۷۔ ھمارہ ملک کسی بھی سوزرلینڈ سے کم نھیں جن قدرتی نظاروں کو دیکھنے کے لیے لوگ مارے مارے دنیا بھر گھومتے ھیں پاکستان میں ان بے مثال خطوں سے بھرا پڑا ھے۔ لیکن ھم ان کو دنیا کے سامنے لانے میں ناکام ھیں کیا یہ کفران نعمت نھیں۔

۸۔ پاکستان دنیا بھر کی سمندری خوراک کو پورہ کرنے میں بھی بھت بڑا کردار ادا کرسکتا ھے لیکن ھم اس میں بھی ناکام ھیں کیا یہ کفران نعمت نھیں۔

۹۔ پاکستان ایک ایسا خطہ ھے جس کی افرادی طاقت بے مثال ھے، ھنر مند اور ایک سے ایک قابل افراد پاکستان سے تعلق رکھتے ھیں۔ لیکن ھم اپنے ھنر مندوں اور قابل افراد کو دنیا میں وہ مقام دلانے میں ناکام رھے کیا یہ کفران نعمت نھیں۔

۱۰۔ دنیا کی سب سے زیادہ منظم اور قابل افواج پاکستان کی ھیں۔ ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۱۔ دنیا میں سب سے زیادہ مساجد پاکستان میں ھیں۔

۱۲۔ دنیا میں سب زیادہ حفاظ قران پاکستان میں ھیں جن لوگوں کے سینوں میں عظیم قران محفظوظ ھے ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۳۔ دنیا میں سب سے زیادہ اللہ کی راہ میں پاکستان میں خرچ کیا جاتا ھے۔ ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۴۔ دنیا میں سب سے زیادہ اخلاقی اقدار کی پیروی ھمارے ملک میں کی جاتی ھے۔ ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۵۔ اللہ کی راہ میں جان دینے کا سچا جذبہ ھمارے ملک میں ھے۔ ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۶۔ دنیا میں ھمارے علما حق سب سے زیادہ محترم ھیں جن کی عزت کی جاتی ھے ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

۱۷۔ اللہ کی راہ میں سفر دعوت ھمارے ملک میں ھی سب سے زیادہ کیا جاتا ھے۔ ۔ کیا یہ ھمارے لیے باعث فخر نھیں۔

اور بھی ھزاروں باتیں ھیں جس کے لیے ھمارے سروں کو ھر دم اپنے رب کی بارگاہ میں سجدہ سجود ھونا چاھیے۔ ھم کو کفران نعمت نھیں کرنا چاھیے ۔ اخر کب تک ھم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاییں گے۔

اب سوچنے والی بات یہ ھے کہ جب اللہ نے ھمارے پاکستان کو ھر نعمت سے نوازہ ھے ھم دنیا میں کسی بھی قوم سے کم نھیں۔ لیکن کیا وجہ ھے کہ ھم دنیا میں ھاتھ پھیلانے والی قوم بن کر رھے گیے ھیں۔ا س کی ایک ھی وجہ ھے اللہ نے اپنے کرم سے ھر نعمت سے نوازہ لیکن صرف ایک چیز کی تلاش اللہ نے پاکستان کے عوام پر چھوڑ دی ھے وہ ھے پاکستان کا سچا رھبر، رھنما جس کو ڈھونڈنا پاکستان کی عوام کا کام ھے ۔ جس دن پاکستان کی عوام نے اپنا وہ سچا، ایمان دار، رھبر اور رھنما تلاش کرلیا جو قاید اعظم اور علامہ اقبال کا صحیح جانشین کھلانے کا حقدار ھو۔ وہ دن ھی پاکستان کی تکمیل کا دن ھوگا۔

اللہ نے تو بے شمار کرم اور نوازش پاکستان اور اس کی عوام پر کی ھے صرف ایک کام عوام پر چھوڑ ڈالا ھے کہ اپنا صحیح رھنما اور رھبر تلاش کرنے کا۔ اب کب پاکستان کی عوام اپنا سچا رھنما تلاش کرپاتی ھے یہ انے والا وقت ھی فیصلہ کرے گا اور ھم کو اس وقت کا انتظار کرنا ھوگا اور اللہ سے دعا کرنی ھوگی کہ اے اللہ تو نے سب کچھ کو پاکستان کو دیا ھے بس ایک سچا لیڈر اور عطا کردے ﴿امین﴾ جو پاکستان کی بکھری ھوی قوم کو ا یک د ھاگے میں پرو کر متحد قوم بنا دے۔ پاکستان کو ایک متحدہ قوم بنانے والا ھی ملک کا سچا اور قابل رھبر ھوسکتا ھے۔ اے اللہ پاکستان کی عوام کو عقل سلیم اور شعور عطا فرما کہ پاکستان کے لیڈروں کے جمعہ بازار سے صرف ایک اور نیک رھبر اور رھنما منتخب کرسکیں۔

Share this
Your rating: None Average: 4 (1 vote)

Contact Author

Give feedback to author about this article.
CAPTCHA
This question is for testing whether you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.