منظم طور پر امدادی کاروایوں کا اغاز کیا جاے

siaksa's picture

یہ تو اللہ رب کریم کا احسان عظیم ھے کہ قوم متحد ھو کر اپنے ھم وطنوں کو جو سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان حال ھیں مدد کے لیے میدان میں اتر ای ھے اور ھر انے والا دن میں اس کارواں میں شامل ھوکر اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش میں سرکردہ ھے ۔ تمام پاکستانی جو ملک میں ھیں یا بیرون ملک اباد ھیں انکی ھر نیک کاوشوں کو سلام اور اللہ سے دعا ھے کہ اس عظیم مقصد میں جو لوگ اب تک شامل نھیں ھوے ان کو بھی توفیق عطا ھو۔ اج ملک کی تما م سیاسی جماعتیں، پاک افواج، موجودہ حکومت ،سماعجی جماعتیں اور مختلف ویلفرگروپ متحد ھو کر ھر طرح سے مشکلوں سے گھرے افراد کی دل جوی میں مصروف ھیں۔ سبحان اللہ ، اللہ قوم کو مزید متحد ھونے کی توفیق مرحمت فرماے۔ جھاں یہ بات باعث تقویت ھے کہ تمام پاکستانی قوم اور اقوام عالم اپنا اپنا حصہ ڈال رھے ھیں۔ وھاں ایک تکلیف دہ بات یہ ھے کہ جس طرح سے منظم طریقے لوگوں کی امداد اور بحالی کا کام ھونا چاھیے وہ نھیں ھوپارھا، ھم اج جس صدی میں رہ رھے ھیں اور منظم طریقے جسے اج کے ترقی یافتہ دور میں منجمٹ کا نام دیا جاتا ھے اس سے ھم کوسوں دور ھیں حالانکہ یہ نھایت اسان طریقہ ھے۔ الحمداللہ اج ھزاروں سیاسی جماعیتں، ملکی افواج، حکومتی مشنری، اقوام عالم، لاکھوں ویلفیر ادارے اس کاراے خیر میں شامل ھیں۔ تو کیا یہ نھیں ھوسکتا کہ پورے پاکستان کے متاثرہ علاقوں کو ان تمام اداروں میں جو امدادی کوششوں کے لیے سرکردہ ھیں ۔ ان سب کو منظم کرکے متاثرہ اضلاع اور علاقوں میں بانٹ دیا جاے ۔ تاکہ جو بے ترتیبی اور مس منجمنٹ کے واقعات نظر ارھے ھیں اس کا سدباب ھوسکے۔ مثال کے طور پر پنجاب ، سندھ ، صوبہ کے پی، بلوچستان اور ازاد کشمیر کے اضلاعوں کو مسلم لیگ ، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی اور تمام دیگر جماعتوں اور تنظیموں کو اضلاعوں اور تحیصلوں اور علاقوں میں بانٹ کر امدادی ٹاسک دے کر منظم طور پر امدادی کاروایوں کا اغاز کیا جاے تاکہ پاکستان کا ایک ایک انچ انچ متاثرہ حصہ اس سے مستفید ھوسکے۔ اس کے لیے ڈاسٹر منجمٹ سیل کو مترک کیا جاے جو ان تمام امدادی کاروای کو ملک کے ھر حصے تک پھیلا سکے۔ نواز شریف صاحب اور الطاف حسین صاحب سے گذارش ھے وہ اپنا اسرو رسوخ استمعال کریں تاکہ امدادی کاروایوں کو منظم طور پر متاثرہ علاقوں کے ایک ایک انچ انچ پر موجود مشکلوں میں گھرے افراد اپنے وطن کے لوگوں کی محبتوں کو جاں سکیں اور افراتفری اور بے ترتیبی کا خاتمہ ھو جو امدادی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ کا باعث ھیں۔

Share this
No votes yet

Contact Author

Give feedback to author about this article.
CAPTCHA
This question is for testing whether you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.