ظالموں کے لیے ایک نقارہ

siaksa's picture

اج پاکستان میں ھر جگہ متحدہ قومی موومنٹ کے قاید الطاف حسین صاحب کا یہ تقاضہ ھی زیر موضوع ھے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کسی محب وطن جرنیل کو میدان میں اکے مارشل لا کی طرز پر ایسے اقدام لینے ھونگے اور ملک کو اس کے غریب عوام کو جاگیر داروں، سرداروں ، چوروں اور ڈاکوں سے نجات دلانی ھوگی۔ اگر ووٹوں کی بدولت انقلاب لانے کی بات کی جاے تو یہ فلسفہ پاکستان میں صرف اس لیے دم توڑ دیتا ھے کہ جاگیر داروں، سرداروں، پیروں، فقیروں اور مجاروں کے ھاتھوں میں پسی ھوی قوم کسی طرح بھی ووٹ کی طاقت سے اپنا حق حاصل نھیں کرسکتی۔ کیونکہ ووٹ لینے والے شکل بدل بدل کر مورثی انداز سے عوام کی قسمت کے مالک بنتے رھے ھیں اور نہ کوی اس بات کی امید نظر اتی ھے کہ مورثیت کے اس بے رحم چنگل سے عوام نکل پاے گی۔ اج جب پورہ پاکستان چھوٹے چھوٹے جزیروں میں بدل چکا ھے۔ بڑے بڑے جاگیر داروں اور سرداروں نے اپنی زرخیز زمین کو بچانے کے لیے غریب عوام کی ابادیوں کو پانی کی نذر کردیا۔ جس کا اعتراف نواز شریف صاحب نے کرکے عدالتی کمیشن کا مطالبہ کرڈالا۔یہ ایک بے رحم حقیقت ھے کہ لاکھوں انسانوں کو دربدر کرنے والے انسانیت کے دشمن ھیں انکو قرار واقعی سزا دلانا ھر پاکستانی کا مطالبہ ھے۔ یہ بھی ایک کھلی حقیقت ھے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ڈھای سال کے موجودہ دور حکومت میں پوری طرح سے ایک ناکام حکومت ثابت ھوی ھے۔ اگر اس حکومت کو ڈھای سال تک کوی کھنچ پایا ھے تو وہ اصف زردای کی وجہ سے ھی ممکن ھوپایا ھے ورنہ پوری حکومت کی مشنری ناکامی سے ھمکنار ھوی ھے۔ کیا یہ ناکامی پارلمانی سسٹم کی ناکامی ھے یا ان چھروں کی ناکامی ھے جو وزرات اعظمی اور دیگر قلمدانوں کا بوجھ اٹھاے بیھٹے ھیں۔ کیا یہ صدر مملکت اصف زرداری جو نہ صرف ملک کے اھم منصب پر فایز ھیں بلکہ موجودہ حکومت جو پیپلز پارٹی کی ھے اس کے بھی کرتا دھرتا ھیں انکی کی ذمہ داری نھیں بنتی کہ موجودہ حکومت کی ناکامی کو دیکھتے ھوے اھم فیصلہ کریں اور اپنی پارٹی کی ساکھ کو نقصان سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کے سیٹ اپ کو ختم کرکے نیا سیٹ اور نیی ٹیم کو وزارت اعظمی اور دیگر ذمہ داریاں دے کر اپنی حکومت کی ساکھ کو بچانے کی کوشش کریں اور پاکستان میں نام نھاد جمھوریت کا پھیہ چلتا رھے اور کسی نہ کسی دور حکومت کو پورے پانچ سال پورے کرنے کا موقع توملے۔ ورنہ باصورت دیگر جناب الطاف حسین صاحب کا فارمولہ اگر واقعی کسی محب وطن جرنل کو پسند اگیا اور کسی کا ضمیر جاگ گیا تو یہ سیلاب ان نہ صرف ان جاگیر داروں اور قوم کے ناسوروں کو بھالے جاے گا اور عوام مورثیت کے عذاب سے نکل اے گی۔ اب یہ سوچنا ان جاگیرداروں اور طرم خانوں کا کام ھے کہ اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے اللہ سے ڈرتے ھوے اپنا قبلہ درست کرلیں اور عوام کے سر پر محبت سے ھاتھ رکھیں اور انکوں اپنا سمجھیں اور انکو انکا ھڑپ کیا ھوا حق واپس کریں ۔ پاکستان کی عوام بڑی بھادر قوم ھے اس حالیہ سلاب سے تو کچھ ھی دن میں سمنبھل جاے گی اور چند دنوں میں اپنے پیروں پر کھڑی ھوکر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا شرورع کردے گی ﴿انشااللہ﴾ لیکن کیا ھوگا ان جاگیر داروں اور قوم کو مشکلوں میں ڈالنے والوں کا جب کسی بھی محب وطن جرنل کا ڈنڈا گھومے گا تو کوی ظالم نھیں بچ پاے گا کیونکہ اب جو بھی اپنی ضمیر کی اواز پر اٹھے صرف اور صرف عوام کے لیے اٹھے گا اور انکو انصاف دلاکے رھے گا۔ الطاف حسین صاحب کی تجویز جس طرح سے عوامی مقبولیت حاصل کرھی ھے وہ ان ظالموں کے لیے ایک نقارہ ھے یا تو ٹھیک ھوکر عوام کو انکا حق دو ورنہ تیار ھوجاو کیونکہ اج یہ تجویز ایک انسان کی ھے کل پاکستان کے اٹھارہ کڑوڑ عوام کا مطالبہ بھی بن سکتی ھے۔

Share this
No votes yet

Comments

Guest's picture

Hello!

Hello!
مئی آپ کی زندگی پر موسم باقی اس کی برکتیں ،
میں یہاں آپ کو اس ویب سائٹ کا (www.urduarticles.com) اور منتخب
تم میں دلچسپی. میرا نام bernetta ہے. میں آپ کے ساتھ اچھے تعلقات میں کرنا چاہتے ہیں
اور ہو جائے زندگی کے لئے حقیقی شریک کے طور پر خود کو تلاش کر سکتے ہیں. براہ مہربانی بھیجیں
میرا ان باکس میں اپنا ای میل ایڈریس اور نہ سائٹ براہ مہربانی
) اس ای میل adderss (bernettakoroma@yahoo.com کے ساتھ
اگر آپ دلچسپی محسوس رابطہ کے ذریعے مجھے لکھنا.
تو میں نے کہ تم میری تصویر بھیج دیں گے
(فاصلے یا رنگ یاد اہمیت رکھتے ہیں لیکن محبت کے معاملات زندگی میں بہت کچھ نہیں کرتا)
میں ایک اچھا دیکھ کر آپ کی طرف سے جواب دینے پر بہت خوش ہوں گے
میرے دل سے شکریہ ؛
محبت میں تمہاری ،
bernetta bernettakoroma@yahoo.com ()
=============================
Hello!
May the blessings of the season rest upon your life,
I found you here ON this site (www.urduarticles.com) and picked
interest in you. My name is bernetta. I wish to be in good relationship with you
and may be discover ourselves as real partners for life. Please send
your email address in my inbox and not site please
With this email adderss (bernettakoroma@yahoo.com)
If you feel interested write me through the contact.
so that i will send you my pictures
(Remember the distance or colour does not matter but love matters alot in life)
I will be happy to seeing a good responds from you
Thanks from my heart;
Yours in love,
bernetta (bernettakoroma@yahoo.com)

Contact Author

Give feedback to author about this article.
CAPTCHA
This question is for testing whether you are a human visitor and to prevent automated spam submissions.